گلگت بلتستان میں اتحاد کی مثال: اسماعیلی برادری نے صبر اور ہم آہنگی کا راستہ اپنایا

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 اسماعیلی برادری نے آغا خان سینٹر پر حملے کے بعد بھی صبر اور تحمل کا راستہ اختیار کیا اور کسی قسم کے انتقامی اقدامات سے گریز کیا، جس سے گلگت بلتستان میں امن اور بھائی چارے کا ایک مضبوط پیغام سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے خلاف احتجاج، گلگت بلتستان میں کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے

اسماعیلی ریجنل کونسل اور برادری کے نمائندہ وفد نے مرکزی امامیہ جامع مسجد جا کر قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی اور مرکزی انجمن امامیہ سے تعزیت کی، جو بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد کی واضح علامت ہے۔

رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کی شہادت پر پورے خطے میں غم کا ماحول تھا، تاہم چند شرپسند عناصر نے تشدد اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی، لیکن اسماعیلی قیادت کی حکمت عملی نے اس سازش کو ناکام بنایا۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں الیکشن سیکیورٹی یقینی بنائیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی

اس اقدام سے یہ پیغام دیا گیا کہ حقیقی طاقت تشدد میں نہیں بلکہ برداشت، اتحاد اور سماجی ہم آہنگی میں ہے۔ تعلیمی اور فلاحی اداروں کو نقصان پہنچانے کے باوجود برادری نے امن اور تحمل کے ساتھ گلگت بلتستان میں مثبت مثال قائم کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp