وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
مزید پڑھیں:امریکا، ایران مجوزہ مذاکرات، کس نے کیا شرائط رکھیں؟
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے ایران کے سپریم لیڈر اور دیگر متاثرہ افراد کے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، جبکہ ایرانی سفیر نے فوری تعزیتی پیغام بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات
ملاقات میں خطے کی موجودہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا ایران کے سپریم لیڈر اور دیگر جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس @KulAalam #IranWar pic.twitter.com/EsTY82mM8H— Media Talk (@mediatalk922) March 26, 2026
عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستانی قوم ایران اور ایرانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، اور گزشتہ 26 دنوں میں ایران نے حوصلے اور جرات کی نئی مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ساری مسلم امہ کے دل ایران کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور مستقبل میں بہتری کے لیے ایران کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پیش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکا، ایران مذاکرات کے لیے پاکستان ہر لحاظ سے موزوں ہے، سابق سفیر جاوید ملک
ایرانی سفیر نے بھی پاکستان اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پہلے کی طرح اس بار بھی ایران کو کامیابی نصیب ہوگی۔
ملاقات میں پاک ایران تعلقات کے مختلف تجارتی اور دوطرفہ امور پر بھی گفتگو کی گئی اور مختلف شعبوں میں تعلقات کی مضبوطی اور باہمی رابطوں کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔














