جرگے کے حکم پر خاتون کا قتل، عدالت نے ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں جرگے کے مبینہ حکم پر خاتون کے قتل کے مقدمے میں عدالت نے ملزمان پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے کیس کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا حکم دے دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی میں پیرودھائی کے علاقے میں شادی شدہ خاتون سدرہ عرب کے قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبین رانا کے روبرو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی جرگہ قتل کیس: ملزم عصمت اللہ خان کی فائرنگ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

سماعت کے دوران جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ خان سمیت 8 ملزمان پر فردِ جرم عائد کی گئی، تاہم تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد مزید 2 ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی، جبکہ اس سے قبل 6 ملزمان کی ضمانت پہلے ہی منظور کی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی: بہارہ کہو میں خاتون قتل کیس کا ملزم گرفتار

عدالت نے سدرہ عرب قتل کیس کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئندہ کارروائی کے لیے سماعت ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp