پنجاب کے تمام اضلاع میں پہلی بار اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے صوبے کے تمام اضلاع میں اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبائی حکومت نے عوامی سطح پر ڈرون کے استعمال پر پہلے ہی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ یونٹس ہر ضلع کے ڈی پی او کی سربراہی میں کام کریں گے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔

’قیامِ امن کی کاوشوں میں پنجاب ایک بار پھر پیش پیش ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے تمام اضلاع میں اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی

ترجمان کے مطابق ہر ضلع میں خصوصی ڈرون فلیٹس کی مدد سے فضائی نگرانی کے لیے اینٹی ڈرون یونٹس قائم کیے جائیں گے، جبکہ ساتھ ہی اینٹی ڈرون سسٹم بھی فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اینٹی ڈرون سسٹم میں نصب جیمرز دشمن یا شرپسند عناصر کے ڈرونز کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے، اس اقدام کا مقصد فضائی نگرانی کے نظام کو بہتر بنانا اور عوامی تحفظ کے لیے پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ جدید دور کے انسداد دہشت گردی کے تقاضوں اور صوبے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، ہر ضلع کی ضرورت کے مطابق سرویلنس ڈرونز اور اینٹی ڈرون سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: لاہور کا منفرد اور شاندار پرائیویٹ جیٹ کیفے ریسٹورنٹ

انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے، جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر حکومتِ پنجاب نے عوامی سطح پر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے، البتہ قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلیجنس ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

ترجمان نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ڈرون اڑانے پر عائد پابندی پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں، ان کا کہنا تھا کہ عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں