لیڈی ولنگڈن اسپتال میں سی سیکشن پر ڈاکٹرز کی دوڑ، ویڈیو سامنے آنے پر انکوائری کا حکم

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال میں مریضہ کے سی سیکشن کے معاملے پر ڈاکٹرز کی ٹیموں کے درمیان مبینہ جلد بازی اور غیر پیشہ ورانہ رویے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لواحقین کی بے بسی، ڈاکٹر کی بے حسی، نشتر اسپتال ملتان میں پیش آئے واقعے کی ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپتال میں ڈاکٹرز کی مختلف ٹیمیں مریضہ کا سی سیکشن پہلے کرنے کے لیے جلد بازی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، جس پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔

ویڈیو میں یہ بھی واضح ہے کہ اس دوران مریضوں کی پرائیویسی اور پردہ داری کو نظر انداز کیا گیا، جبکہ ڈاکٹرز کی جانب سے موبائل فون کے استعمال پر عائد پابندی کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس طرح کی مبینہ غفلت مریضوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، جس پر طبی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد اسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرح نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایم ایس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘