ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے پلیئنگ کنڈیشنز میں اہم تبدیلی، 2 ٹیم شیٹس جمع کرانے کی اجازت

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے HBL پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے پلیئنگ کنڈیشنز میں اہم تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے ٹیموں کو ٹاس سے قبل دو مختلف ٹیم شیٹس جمع کرانے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بغیر تماشائی پی ایس ایل میچز شروع، قذافی اسٹیڈیم کے باہر موجود شائقین کرکٹ کیا کہتے ہیں؟

جاری اعلامیے کے مطابق یہ نئی شرط ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی نافذ العمل ہے، جس کا پہلا اطلاق لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلے گئے افتتاحی میچ میں ہوا۔

نئے قوانین کے تحت ہر ٹیم کا کپتان ٹاس سے پہلے 2 مختلف پلیئنگ الیون تحریری طور پر میچ ریفری کو جمع کرا سکے گا۔ دونوں ٹیم شیٹس میں 11 کھلاڑیوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ چار متبادل فیلڈرز شامل کیے جا سکیں گے۔

ٹاس کے بعد کپتان ان دونوں میں سے کسی ایک ٹیم کا انتخاب کرے گا اور اسی ٹیم شیٹ پر دستخط کرکے حتمی لائن اپ کا اعلان کرے گا۔ ایک بار ٹیم فائنل ہونے کے بعد، میچ شروع ہونے سے قبل کسی کھلاڑی میں تبدیلی صرف مخالف کپتان کی اجازت سے ممکن ہوگی۔

اعلامیے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ کھیل شروع ہونے کے بعد کسی بھی کھلاڑی کو تبدیل نہیں کیا جا سکے گا، سوائے کنکشن (سر پر چوٹ) کی صورت میں متبادل کھلاڑی کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11 کا شاندار آغاز، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قذافی اسٹیڈیم آمد

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد میچ کے دوران شبنم (ڈیو) جیسے بیرونی عوامل کے اثر کو کم کرنا ہے، جو اکثر پہلے یا دوسرے اننگز میں کسی ایک ٹیم کو غیر ضروری برتری دے دیتے ہیں۔

بورڈ نے میڈیا اداروں کو ہدایت کی ہے کہ لیگ کا درست نام ’ایچ بی ایل پی ایس ایل‘ استعمال کیا جائے اور تمام خبروں، سرخیوں اور بلیٹنز میں اسی نام کو اپنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی