سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں نئے ضلع کے قیام کا اعلان

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں نئے ضلعے کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔

پشین کے علاقے برشور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ برشور کو ضلع کا درجہ دے دیا گیا ہے اور اب علاقے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سرکاری اداروں کو مضبوط بنایا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’بلوچستان امن چاہتا ہے‘، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا افغان حکومت کو سخت پیغام

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام بند اسکول دوبارہ کھولے جائیں گے جبکہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کیں تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ بلوچستان کے ہر علاقے کا دورہ کرتے رہیں گے اور عوام کے درمیان جانے سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔

افغانستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ہے اور پاکستان نے 40 سال تک افغان عوام کی خدمت کی، تاہم اس کا مناسب صلہ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ افغان عوام ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا دورہ سوئی، رنگ روڈ اور گیس منصوبوں کا افتتاح

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں کوئی بھی ملک کی ایک انچ زمین کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر ایران پر حملوں کے حوالے سے اسرائیل کی شدید مذمت بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟