وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا دورہ سوئی، رنگ روڈ اور گیس منصوبوں کا افتتاح

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوئی کا دورہ کیا اور سوئی رنگ روڈ اور گیس فراہمی کے اہم منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی جانب سے چیکس کی تقسیم کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:گرین پاکستان انیشیٹو فیز2، بلوچستان کے کسانوں کو 3.2 ارب روپے کے قرضے دیے گئے، سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین میں اسناد تقسیم کیں اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔ بگٹی نے کہا کہ حکومت صوبے کے تمام علاقوں کی متوازن ترقی کے لیے کوشاں ہے اور وہ دن دور نہیں جب بلوچستان کے نوجوان تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ اپنی محنت اور قابلیت سے علاقے اور صوبے کا نام روشن کریں گے، اور تعلیم کے فروغ سے ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلتی ہیں، ساتھ ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم تنظیم میں شمولیت پر اہلِ خانہ کی لاتعلقی کے اعلانات، سرفراز بگٹی کے بیان کے بعد صورتحال میں تبدیلی

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سڑکوں، گیس اور بنیادی انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے ذریعے عوام کو سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور دور دراز و پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر معیار زندگی فراہم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں