اسلام آباد میں ٹریفک ڈائیورشنز کا اعلان، شہریوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے 28 مارچ 2026 کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشنز کا اعلان کردیا۔

ایڈوائزری کے مطابق آبپارہ چوک سے شیل پمپ تک ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا، جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اولڈ ایم این اے ہاسٹل سہروردی سے سری نگر ہائی وے کا استعمال کریں۔

اسی طرح لال مسجد چوک سے آبپارہ چوک، سہروردی روڈ اور میونسپل روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی کے لیے ڈائیورشنز دی جائیں گی۔ لال مسجد سے آبپارہ جانے والے شہریوں کو زاہد ملت روڈ، صدر روڈ جی سکس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چاند تارہ لوپ سے آبپارہ سہروردی روڈ کی جانب جانے والی ٹریفک کے لیے بھی متبادل راستے مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں کو سری نگر ہائی وے سے سیونتھ ایونیو استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مزید معلومات کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں، جبکہ آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 کے ذریعے بھی ٹریفک سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم