وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں امن پر زور

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات اور باہمی تعاون خطے میں امن و استحکام کے لیے نہایت اہم ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے سعودی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جن میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے لیے احترام اور برادرانہ جذبات شامل ہیں۔

وزیراعظم نے مشکل حالات میں سعودی عرب کے تحمل اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مملکت کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے امتِ مسلمہ میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی اسلام آباد میں مصروفیات، اسحاق ڈار سے اہم ملاقات

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp