پاکستان آئیڈل ایک بار پھر تنازعے کا شکارکیوں ہوگیا؟

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سب سے بڑے موسیقی کے مقابلے پاکستان آئیڈل سیزن 2 کو جہاں ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے وہیں یہ شو مختلف تنازعات کا شکار بھی ہے۔ ابتدائی طور پر ججز پینل کو تنقید کا سامنا رہا، اس کے بعد پاکستان آئیڈل کے کنٹسٹنٹ ایم ابرار شاہد نے ججز پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں شو چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahsan Qureshy (@ahsanqureshy)

 اور اب شو ایک نئے تنازعے کی زد میں ہے۔ معروف فوٹوگرافر احسن قریشی نے شو اور اس کے منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہ انہیں دھوکہ دیا گیا اور وعدہ شدہ ادائیگیاں نہیں کی گئیں اس لیے وہ انصاف کے لیے عدالت کا سہارا لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پاکستان آئیڈل میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مایوس کن پرفارمنس

ان کا کہنا تھا کہ غور و فکر کے بعد میں نے پاکستان آئیڈل کے خلاف قانونی کیس دائر کیا ہے۔عدالت نے مقدمے کی سماعت شروع کر دی ہے۔ میں قانونی عمل کا احترام کرتا ہوں اور اپنا کیس مکمل شواہد کے ساتھ پیش کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور قانونی عمل کا احترام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئیڈل کے ججز پر تنقید توجہ حاصل کرنے کے لیے ہے‘، موسیقار ہارون شاہد کا حمیرا ارشد کو جواب

واضح رہے کہ ان دنوں’پاکستان آئیڈل سیزن 2‘ جاری ہے جس میں فواد خان کے ساتھ راحت فتح علی خان، بلال مقصود اور زیب بنگش ججز کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

امریکا کے فضائی حملوں میں وقفہ، ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی مزید سخت، تنازع بحیرۂ احمر اور بحیرۂ کیسپین تک پھیل گیا

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کانگو میں ایبولا بے قابو، ہلاکتیں 1,300 سے تجاوز، وائرس جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے لگا

ویڈیو

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں