جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

اتوار 26 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنام کا ایک جہاز حادثے کا شکار ہو کر ڈوب گیا، جس کے بعد چینی اور ویتنامی امدادی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 37 افراد کو بحفاظت بچا لیا، جبکہ لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

جنوبی بحیرۂ چین میں نانشا جزائر کے قریب یونگشو ریف کے علاقے میں ویتنام کا ایک بحری جہاز حادثے کا شکار ہو کر ڈوب گیا، جس کے بعد بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

چینی حکام کے مطابق اتوار کی صبح ساڑھے 7 بجے تک حادثے کا شکار ہونے والے جہاز سے 37 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ تمام بچائے گئے افراد ویتنامی شہری ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ’خوئی نگوین 18‘ نامی اس جہاز پر عملے سمیت مجموعی طور پر 62 افراد سوار تھے، جن میں سے باقی افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کی شام مقامی وقت کے مطابق تقریباً 6 بج کر 23 منٹ پر چین کی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے نان ہائی ریسکیو بیورو کے امدادی جہاز نان ہائی جیو 115 نے سمندر میں ہنگامی راکٹ پیراشوٹ سگنل دیکھا، جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

چینی حکام کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو کارروائی میں اس وقت چین کے چھ بحری جہاز، ایک امدادی ہیلی کاپٹر اور ویتنام کا ایک جہاز حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی بحریہ کا جنگی جہاز ڈوب گیا، عملے کے 140 افراد لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری

سانشا میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ’خوئی نگوین 18‘ ویتنام میں رجسٹرڈ جہاز تھا، جس کی لمبائی تقریباً 70 میٹر، چوڑائی 10.8 میٹر اور مجموعی وزن 999 گراس ٹن تھا۔

حکام کے مطابق لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، جبکہ جہاز ڈوبنے کی وجوہات جاننے کے لیے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر