قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ تک جاری رہے گا، اہم قومی مسائل کو زیربحث لانے کا فیصلہ

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں قومی اسمبلی کے 26 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے بعد موجودہ اجلاس کو 10 اپریل 2026 بروز جمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس اجلاس میں وقفہ سوالات، اہم قانون سازی اور دیگر اہم قومی مسائل کو زیرِ بحث لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ کفایت شعاری مہم کے تحت قومی اسمبلی کی 75 فیصد سرکاری گاڑیوں کو گراونڈ کردیا گیا ہے، جبکہ صرف 200 ملازمین دفتر میں حاضر ہوں گے۔ علاوہ ازیں پروٹوکول کی تمام گاڑیوں کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، خالد حسن مگسی اور شیخ آفتاب احمد نے شرکت کی۔

اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی نزہت صادق، سیدہ شہلا رضا، شازیہ مری اور سید حفیظ الدین بھی شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے 5 سال، بین الاقوامی قبولیت ملی نہ عوامی، مزاحمت کے بیچ رجائیت پسند رجیم کی کشتی ڈانواں ڈول

عمران خان رہائی کے بعد فوج سے محاذ آرائی نہیں کریں گے، قریبی ساتھی کا دعویٰ

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

وی ایکسکلوسیو: سندھ کے علاوہ جہاں بھی ضرورت ہو نئے صوبے بننے چاہییں، قمر زمان کائرہ

بانی پی ٹی آئی عمران خان شفا انٹرنیشنل اسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل

ویڈیو

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک