اسپیکٹرم نیلامی کی کامیابی: حکومت اور ویون کے درمیان ڈیجیٹل تعاون بڑھانے پر اتفاق

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسپیکٹرم نیلامی شفاف اور مشاورتی عمل کے تحت کی گئی، جس میں قیمتوں اور ٹیلی کام سیکٹر کی پائیداری کے درمیان توازن برقرار رکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام تمام فریقین کے لیے سازگار اور منافع بخش ثابت ہوا ہے، جس کا براہ راست فائدہ عوام کو بہتر کنیکٹیویٹی اور ڈیجیٹل سہولیات کی صورت میں ملے گا۔

ویون کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی، حالیہ اسپیکٹرم نیلامی کی کامیابی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 5 جی اسپیکٹرم نیلامی مکمل: ٹیکنالوجی کا یہ نیا میدان پاکستان کے لیے کونسے مواقع پیدا کر سکتا ہے؟

پیر کو فائنانس ڈویژن میں ہونے والی اس ملاقات میں ویون کے گروپ سی ای او کان تیزیوغلو، جاز کے سی ای او عامر ابراہیم اور چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری آفیسر سید ظہیر مہدی بھی شریک تھے۔

وزیر خزانہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے دورے پر شکریہ ادا کیا، جبکہ ویون کے سی ای او نے حالیہ ملٹی بینڈ اسپیکٹرم نیلامی کی کامیاب تکمیل اور ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر حکومت کو مبارکباد دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیاب نیلامی کے بعد پاکستان کو عالمی ٹیلی کام حلقوں میں بھی پذیرائی ملی ہے، جبکہ حکومت وزیراعظم کی قیادت میں شفافیت، پالیسی تسلسل اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر خزانہ نے وفد کو ملکی معیشت کی مجموعی صورتحال، جاری اصلاحات اور بین الاقوامی شراکت داریوں کے فروغ سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت میکرو اکنامک استحکام کو مضبوط بنانے، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور مصنوعی ذہانت و ڈیجیٹل فائنانس جیسے شعبوں میں پیش رفت کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

اس موقع پر ویون کے گروپ سی ای او نے حکومت کے سرمایہ کار دوست ماحول کو سراہتے ہوئے پاکستان میں اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: 5 جی اسپیکٹرم ٹیکنالوجی کا اجرا زراعت اور صنعت کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی روایتی ٹیلی کام سروسز سے آگے بڑھ کر پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی میں کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔

جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے حکومت کے ڈیجیٹائزیشن ایجنڈے میں کمپنی کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جاز کیش ڈیجیٹل ادائیگیوں اور مالی شمولیت کے، خاص طور پر سبسڈی کی ترسیل اور کیو آر کوڈ پر مبنی ادائیگیوں کے نظام میں، فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے جاز اور ویون کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے کیش لیس معیشت کے وژن کے حصول میں اہم شراکت دار ہیں، جو جدت، مالی شمولیت اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے ٹیلی کام اور ڈیجیٹل شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان کی معاشی و ڈیجیٹل ترقی کے اہداف کے حصول کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں