متنازع ٹوئٹ: نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ’غلط استعمال‘ پر معافی مانگ لی

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار بولر نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر متنازع ٹوئٹ کے معاملے پر معافی مانگ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے خلاف ٹوئٹ، قومی کرکٹر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں نسیم شاہ نے کہا کہ متنازع پوسٹ ان کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی تھی اور وہ ان کے ذاتی خیالات کی عکاسی نہیں کرتی۔

قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے غلط استعمال پر معافی مانگتے ہیں۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات اور تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔

نسیم شاہ نے مزید کہا کہ وہ اس پوسٹ سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے معذرت خواہ ہیں۔

مزید پڑھیے: نسیم شاہ کی مریم نواز کے خلاف ٹوئٹ، علی ترین کرکٹر کے حق میں بول پڑے

یاد رہے کہ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق یہ اقدام سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کے باعث کیا گیا۔ بورڈ نے 27 مارچ 2026 کو نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں وضاحت طلب کی گئی تھی۔

نسیم شاہ کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد 30 مارچ کو 3 رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے کیس کی سماعت کی۔ کمیٹی نے فیصلہ دیا کہ غیر مشروط معافی کے باوجود نسیم شاہ کنٹریکٹ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس پر انہیں 2 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو برطرف کر دیا ہے جبکہ بورڈ نے بھی اس ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ آئندہ کسی بھی پی سی بی سے منسلک کھلاڑی کے ساتھ کام نہ کر سکے۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ کی مریم نواز کیخلاف ٹوئٹ: فیاض چوہان نے کرکٹر کی تعریف پر فواد چوہدری پر تنقید کے تیر برسا دیے

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قذافی اسٹیڈیم آئیں۔ اس موقع پر نسیم شاہ کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی تھی جس میں لکھا گیا کہ ’انہیں ملکہ کی طرح کیوں پروٹوکول دیا جارہا ہے‘؟ تاہم بعد ازاں ٹوئٹ ڈیلیٹ کرکے کہا گیا کہ نسیم شاہ کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی لبنان میں لڑائی شدت اختیار کرگئی، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے کے بعد پاکستان میں سونا مزید مہنگا

’عمران خان اسٹیڈیم‘ نام رکھنے کے خلاف کیس، حکومت نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی

کوئٹہ: تباہ شدہ گیس پائپ لائن کی مرمت میں تاخیر، بحالی میں کتنے دن لگیں گے؟

امریکا کا ڈھاکا میں مغلیہ دور کی تاریخی مسجد کی بحالی کے لیے 2 لاکھ 35 ہزار ڈالر گرانٹ کا اعلان

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا