بنگلہ دیش: ایک لاکھ 92 ہزار ٹن سے زائد ایندھن، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے نمائندہ کے مطابق ملک میں اس وقت تقریباً ایک لاکھ 92 ہزار 919 ٹن ایندھن کا ذخیرہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

توانائی و معدنی وسائل ڈویژن کے حکام نے منگل کو ڈھاکہ میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ مجموعی ذخیرے میں ایک لاکھ 28 ہزار 939 ٹن ڈیزل، 7 ہزار 940 ٹن آکٹین، 11 ہزار 431 ٹن پیٹرول اور 44 ہزار 609 ٹن جیٹ فیول شامل ہے۔
دوران ترجمان اور جوائنٹ سیکریٹری (آپریشنز) منیر حسین چوہدری نے ملک بھر میں ایندھن کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے جاری کارروائیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن

3 مارچ سے 30 مارچ کے دوران حکام نے ایندھن کے ذخیرہ اور ترسیل میں بے ضابطگیوں کے خلاف 3 ہزار 559 آپریشنز کیے۔

ان کارروائیوں کے نتیجے میں ایک ہزار 244 مقدمات درج کیے گئے، تقریباً 84 لاکھ 50 ہزار ٹکا جرمانہ عائد کیا گیا اور 19 افراد کو سزائے قید بھی سنائی گئی۔
اسی عرصے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تقریباً 2 لاکھ 96 ہزار 305 لیٹر غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیا گیا ایندھن بھی برآمد کیا جس میں 2 لاکھ 7 ہزار 365 لیٹر ڈیزل، 28 ہزار 938 لیٹر آکٹین اور 60 ہزار 2 لیٹر پیٹرول شامل ہے۔
حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ موجودہ معاشی اور علاقائی چیلنجز کے باوجود ایندھن کی فراہمی کو مستحکم رکھا جائے گا اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کو ہر صورت روکا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہتک عزت مقدمہ: علی ظفر کی سیشن عدالت میں کامیابی، میشا شفیع کا لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

ایران معاہدے پر راضی نہ ہوا تو جنگ مزید شدت سے جاری رکھی جائے گی، امریکی وزیر دفاع کی دھمکی

کوئٹہ: بجلی چوری اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائیاں، اعداد و شمار جاری

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے خلاف بات کی تو سپورٹ نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا