پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بنگلہ دیش کی جانب سے دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

بنگلہ دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر نے دارالحکومت ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی وزیرِاعظم کے دفاعی مشیر اے کے ایم شمس الاسلام سے ملاقات کی۔

ڈھاکہ میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران ہائی کمشنر نے دفاعی مشیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

یہ ملاقات پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری سفارتی روابط کی عکاسی کرتی ہے، جس کا مقصد اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp