ایشین کپ کوالیفائرز 2027 کے اہم میچ میں پاکستانی کھلاڑی کی ایک بڑی غلطی ٹیم کو مہنگی پڑ گئی اور پاکستان کو میانمار کے خلاف 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: کینسر میں مبتلا فٹبال شائق کی عزت افزائی کے لیے اسکی پسندیدہ ٹیم کا مثالی اقدام
اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں حکومتی ہدایات کے تحت کلوز ڈور کھیلے گئے اس میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور گول کے متعدد مواقع پیدا کیے تاہم کوئی بھی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی۔
میچ کے دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی 47ویں منٹ میں کھیل کا پانسہ پلٹ گیا جب ایک پاکستانی کھلاڑی کی غلطی سے گیند اپنے ہی گول میں چلی گئی۔
مزید پڑھیے: کوئٹہ میں پہلے بین الاقوامی فٹبال ٹریننگ کیمپ کا آغاز، خواتین فٹبالرز بھی شریک
کھلاڑی نے گیند گول کیپر کی جانب واپس کی لیکن گول کیپر اسے روکنے میں ناکام رہا جس کے نتیجے میں میانمار کو برتری حاصل ہوگئی۔
پاکستانی فٹبال ٹیم نے اپنا ہی گول کر دیا pic.twitter.com/Qu6f4DVE1K
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) March 31, 2026
اس کے بعد میانمار نے ایک اور گول کر کے اپنی پوزیشن مزید مضبوط بنا لی جبکہ پاکستان نے میچ میں واپسی کی بھرپور کوشش کی۔
مزید پڑھیں: برطانوی شہزادہ ولیم کا سعودی عرب کا دورہ، فٹبالرز اور گیمرز سے ملاقات
میچ کے اختتامی لمحات میں پاکستان نے 91ویں منٹ میں اپنا پہلا گول اسکور کیا تاہم یہ گول ٹیم کو شکست سے بچانے کے لیے ناکافی ثابت ہوا اور میانمار نے 1-2 سے کامیابی اپنے نام کر لی۔














