کوئٹہ: بجلی چوری اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائیاں، اعداد و شمار جاری

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے بجلی چوری اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائیوں کے اعدادوشمار پیش کردیے۔

حکام کے مطابق مارچ 2024 سے مارچ 2026 تک 17 ہزار 560 پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا، جس کے دوران ایک ہزار 193 بجلی چوری کے کیسز سامنے آئے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف 853 انکوائریاں کی گئیں اور 324 مقدمات درج کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران 172.98 ملین روپے کی مالی بے ضابطگیاں بے نقاب ہوئیں جبکہ قانونی اقدامات کے ذریعے 825.56 ملین روپے کی ریکوری بھی یقینی بنائی گئی۔

مزید برآں، 620 ٹیمپرڈ میٹر، 15 غیر قانونی ٹرانسفارمرز اور 1300 میٹر کُندا سسٹم ضبط کیا گیا۔ کیسکو کے افسران بھی کرپشن میں ملوث نکلے، جن میں اووربلنگ کے 14 افسران شامل تھے۔

اووربلنگ کے نتیجے میں 8 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ یونٹس اضافی چارج کیے گئے، جس کے خلاف مجموعی طور پر 13 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

ایف آئی اے حکام نے اعلان کیا ہے کہ بجلی چوری اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خطے میں کشیدگی کا اثر: ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپے فی کلو اضافہ

کیا بدظنی انسان کو دھوکہ کھانے سے بچالیتی ہے؟

سہیل آفریدی کا وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف سخت بیان کیا صوبوں میں تصادم پیدا کرےگا؟

پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج پر بھی تقسیم، فیملی اور مختلف رہنماؤں کی الگ الگ ٹولیاں

مصنوعی ذہانت نے اختلافی مضمون لکھ کر شائع بھی کردیا، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا