برطانوی وزیراعظم کا مہنگائی کے مقابلے کے لیے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لیے حکومت نے تنخواہوں اور کم از کم اجرت میں اضافے سمیت متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ حکومت کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

نئی پالیسی کے تحت 21 سال یا اس سے زائد عمر کے کارکنوں کی کم از کم اجرت 50 پنس اضافے کے بعد 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے، جس سے تقریباً 27 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ اسی طرح 18 سے 20 سال کے کارکنوں کی اجرت بڑھا کر 10.85 پاؤنڈ کر دی گئی ہے، جبکہ کم عمر ملازمین اور اپرنٹس کے لیے یہ شرح 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: رواں ماہ مہنگائی 8 فیصد کے قریب رہنے کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری

حکومت کے مطابق اس اضافے سے لاکھوں کارکنوں کی سالانہ آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بڑھتی مہنگائی اور عالمی حالات کے تناظر میں کیا گیا ہے، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔

وزیراعظم اسٹارمر نے توانائی، انشورنس اور شپنگ کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ حکومت قیمتوں میں کمی کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں استحکام سے عالمی منڈی میں قیمتیں کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مشرق وسطیٰ کشیدگی: سندھ کابینہ کے اراکین 3 ماہ کی تنخواہوں سے دستبردار، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں معطل

اعلان کے مطابق توانائی بلوں میں اوسطاً 117 پاؤنڈ سالانہ کمی کی جائے گی جبکہ ادویات کی قیمتوں کو بھی منجمد کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کاروباری حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ اجرتوں میں اضافے سے لاگت بڑھے گی، جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ یا ملازمین کی تعداد میں کمی کرنا پڑ سکتی ہے۔ تاہم حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات عوام کو فوری ریلیف فراہم کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں