تیل کی بڑھتی قیمتوں میں عوامی ریلیف: وزیراعظم کی آئی ایم ایف سے پیٹرولیم لیوی پر بات چیت کی ہدایت

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وزارتِ خزانہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (IMF) سے پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر فوری بات چیت کرے۔

مزید پڑھیں: 2026 معیشت کے لیے نہایت کٹھن سال، پیٹرولیم لیوی کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا ہوگا، مزمل اسلم

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پiٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو موجودہ لیویز میں رد و بدل کے ذریعے متوازن کیا جائے تاکہ عوام پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔ اس وقت حکومت پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 55 روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے، جو آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کا حصہ ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت پہلے ہی عوام کو ریلیف دینے کے لیے 129 ارب روپے کی بھاری سبسڈی دے چکی ہے، جس کے لیے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور دیگر مدات سے بچت کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے مقامی سطح پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم لیوی بڑھنےکا امکان، کیا پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ ناگزیر ہوگا؟

ایک سینیئر سرکاری عہدیدار کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت واضح ہے کہ ہر ممکن اقدام کیا جائے تاکہ عالمی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام تک منتقل نہ ہو۔ اس سلسلے میں وزارتِ خزانہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ لیوی کے ڈھانچے میں ممکنہ تبدیلیوں پر تفصیلی تجاویز پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی