ایران جنگ کی غیر یقینی صورتحال، عالمی توانائی مارکیٹس میں ہلچل

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مارکیٹ میں ایران کے خلاف جاری جنگ کے بارے میں متضاد اطلاعات کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 115 ڈالر سے بڑھ کر 118 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام ڈبلیو ٹی آئی تقریباً 103 ڈالر فی بیرل پر مستحکم ہے۔

یہ بھی پٹھیں:وزیر پیٹرولیم سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں تنازع کے باعث تیل کی سپلائی میں خطرات برقرار ہیں، جس سے عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ یو اے ای کا مربن خام تیل بھی 3 فیصد اضافے کے ساتھ 121 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی اسٹاک مارکیٹس میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔ ڈاؤ انڈیکس میں 2.5 فیصد، ایس اینڈ پی 500 میں 2.91 فیصد اور نیسڈیک میں 3.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے سرمایہ کاروں میں امید کی لہر دیکھی گئی۔

یہ صورتحال عالمی توانائی اور مالیاتی مارکیٹس میں ایران کے تنازع کے اثرات کی عکاس ہے، اور سرمایہ کار اس وقت دنیا بھر میں تیل اور اسٹاک مارکیٹس پر ہونے والے ممکنہ اثرات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp