اسرائیلی قانون پر فلسطینیوں کی تشویش، سزائے موت کا خدشہ

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رائٹرز کے مطابق اسرائیل کے نئے قانون کے بعد فلسطینیوں کو خدشہ ہے کہ قیدیوں کو بغیر مکمل قانونی عمل کے سزائے موت دی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:سزائے موت کا سامنا کرنے والے کشمیری رہنما یاسین ملک کی زندگی پر ایک نظر

ناقدین کا کہنا ہے کہ قانون کا اطلاق زیادہ تر فلسطینیوں پر ہوگا، جبکہ اقوام متحدہ نے بھی اسے بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دیا ہے۔

رام اللہ میں قیدیوں کے اہلخانہ نے احتجاج کرتے ہوئے قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا، جبکہ ماہرین کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ میں اسے چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

ایک خاتون میسون شومریہ جن کے بیٹے منصور قید ہیں نے کہا کہ یہ خبر ہمارے لیے بجلی بن کر گری ہے، ہمیں اپنے بچوں کی زندگیوں کا شدید خوف ہے۔

مزید پڑھیں: لیڈی ڈیانا اپنے چھوٹے بیٹے ہیری کے لیے فکرمند کیوں رہتی تھیں؟

اسی طرح عبد الفتاح الحیمونی، جن کے بیٹے احمد پر حملے کے الزامات ہیں، نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے بیٹے کو بھی سزائے موت کا سامنا ہو سکتا ہے اور اسے منصفانہ ٹرائل نہیں ملے گا۔

انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالیں تاکہ یہ قانون نافذ نہ ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں