فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا قانون قابل مذمت، آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے، علامہ طاہر اشرفی

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کے قانون کی منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اور زور دیا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔

اپنے بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ اسرائیل کا یہ اقدام انتہائی افسوسناک اور فلسطینی عوام کے خلاف نئے قوانین اسرائیل کی بربریت کی واضح مثال ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ 32 دن سے مسجد الاقصیٰ بند ہے اور فلسطینی شہری گرفتار کیے جا رہے ہیں، اس لیے عالمی برادری کو اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف مؤثر آواز اٹھانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کو بھی اس معاملے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ فلسطینیوں پر اسرائیلی قوانین کا نفاذ غیر قانونی ہے۔ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کو امن کے قیام کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے جس کا دارالحکومت القدس ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل میں فلسطینیوں کے خلاف سزائے موت کا نیا قانون، عالمی سطح پر شدید ردعمل

یاد رہے کہ اسرائیل کی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے حال ہی میں ایک متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت اسرائیلی شہریوں کے قتل میں ملوث فلسطینیوں کو سزائے موت دی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘