کراچی میں ایف ٹی سی کی عمارت میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے مصروف علاقے شارع فیصل پر واقع فائنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر (ایف ٹی سی) کی عمارت میں بدھ کے روز لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت کی پہلی منزل پر بھڑکی۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد خان نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فوری طور پر 2 فائر ٹینڈرز کے ہمراہ ایک اسنارکل بھی جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے، جہاں عملہ نے بالآخر آگ پر قابو پالیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: آتشزدگی پر مکمل قابو پانے تک واٹر ٹینکرز کی فراہمی جاری رہے گی

حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

چیف فائر افسر کے مطابق آگ جم کے حصے میں لگی، دھواں بھر جانے کے باعث ریسکیو عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔

مزید پڑھیں:کراچی: کورنگی میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں

حکام کے مطابق عمارت میں آگ بجھانے کے آلات تو موجود تھے، مگر مجموعی فائر سیفٹی انتظامات ناکافی پائے گئے۔

فائر افسر نے بتایا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور فی الحال کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے خدشے کو ختم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟