فیفا نے اعلان کیا ہے کہ شمالی امریکا میں ہونے والے ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹکٹس کی فروخت کے چوتھے اور آخری مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ ٹکٹس کی قیمتیں، اسپورٹر گروپس نے فیفا کے خلاف شکایت دائر کردی
یہ مرحلہ 11 جون سے 19 جولائی کے دوران امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں ہونے والے مقابلوں کے لیے 3 ملین سے زیادہ ٹکٹس پر محیط ہے۔
ٹکٹیں پہلے آؤ، پہلے پاؤ کی بنیاد پر فروخت کی جارہی ہیں اور یہ 19 جولائی تک دستیاب رہیں گی، بعض ٹکٹیں اسی دن کے میچز کے لیے بھی جاری کی جائیں گی۔
Be there when it happens.
Last-Minute Sales for #FIFAWorldCup tickets are now available! ️
🎟️ Tickets are available now on a first-come, first-served basis while supplies last. All ticket sales are final. Terms apply.
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) April 1, 2026
ٹوٹل تقریباً 7 ملین ٹکٹیں دستیاب ہیں، جو 16 اسٹیڈیمز کی گنجائش کے مطابق ہیں۔ شائقین کو ٹکٹ خریدنے کے لیے فیفا کی ویب سائٹ پر ویٹنگ کے صفحے پر جانا ہوگا، جہاں کچھ گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑسکتا ہے۔ ایک گنتی کے بعد ’داخل ہوں‘ کا بٹن 5 منٹ کے لیے فعال ہوگا، جس کے ذریعے ٹکٹیں خریدی جاسکیں گی۔
اس بار ٹورنامنٹ میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 104 میچز ہوں گے، جن میں سے 78 میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔
فیفا پر الزام ہے کہ ٹکٹیں بہت مہنگے داموں بیچی جارہی ہیں۔ یورپی اداروں نے اس حوالے سے شکوہ دائر کیا کہ فیفا کا نظام غیر شفاف اور غیر منصفانہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2026 ورلڈ کپ کے تمام 104 میچز فروخت، فیفا صدر کا دعویٰ
فیفا کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھنے کی وجہ شدید مانگ ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں 60 ڈالر کی خصوصی ٹکٹ کیٹگری بھی متعارف کرائی گئی تھی، مگر یہ کوٹہ عام فروخت کے آغاز سے پہلے ہی ختم ہوگیا تھا۔
فیفا اپنا سرکاری ری سیل اور تبادلہ پلیٹ فارم بھی دوبارہ کھول رہا ہے، جس پر بھی قیمتیں زیادہ ہونے کی شکایات ہیں۔ امریکا اور کینیڈا میں ری سیل کی قیمتیں دوبارہ فروخت کنندہ خود مقرر کرتا ہے، جبکہ میکسیکو میں ٹکٹ کی اصل قیمت سے زیادہ بیچنا ممنوع ہے۔














