ہائیکورٹ آزاد کشمیر: 13 ویں آئینی ترمیم اور صدارتی انتخاب میں تاخیر کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے منظور

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہائیکورٹ آزاد کشمیر نے13ویں آئینی ترمیم اور صدارتی انتخاب کے حوالے سے دائر درخواستوں کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے شیڈول جاری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی پھر میدان میں آگئی، حکومت کو نئی ڈیڈلائن دیدی

آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس سید شاہد بہار، جسٹس سردار محمد اعجاز خان اور جسٹس چوہدری خالد رشید پر مشتمل لاجر بینچ نے صدارتی انتخابات کے خلاف دائر درخواست میں حکم امتناعی کی استدعا مسترد کر دی۔

عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ بادی النظر میں ایسے شواہد پیش نہیں کیے گئے جن کی بنیاد پر صدارتی انتخابی عمل کو روکا جا سکے لہٰذا حکم امتناعی جاری نہیں کیا جا سکتا۔

تاہم عدالت نے صدارتی انتخاب میں تاخیر کے خلاف مرکزی رٹ پٹیشن کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کرنے اور کیس کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید پڑھیے: اربوں روپے کا آپٹیکل فائبر منصوبہ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے عوام کو خوشخبری سنا دی

قانونی ماہرین کے مطابق عدالت کے اس فیصلے کے بعد صدارتی انتخابات کا عمل جاری رہے گا جبکہ آئینی نکات پر تفصیلی سماعت آئندہ تاریخ پر ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27 سال بعد یورپ میں مکمل سورج گرہن، آج اسپین اور آئس لینڈ میں شاندار نظارہ ہوگا

پاکستان کو علاقائی آئل ٹریڈنگ ہب بنانے کا بڑا منصوبہ کیا ہے؟

ایرانی قاتلانہ دھمکی کے باعث ترکیہ میں خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کرنا پڑا، ڈونلڈ ٹرمپ

نوجوانوں کی ترقی میں قوم کی پائیدار ترقی اور تابناک مستقبل پنہاں ہے، عالمی دن پر صدر و وزیراعظم کا پیغام

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے