12بہن بھائی جن کی مجموعی عمر 1,058 سال، سب سے زیادہ مشترکہ عمر کا ریکارڈ قائم کردیا

اتوار 4 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپین کے جزیرے گران کینیریا میں واقع مویا نامی قصبے میں ایک خاندان  بہت خاص ہے،  ہرنینڈیز پیریز نامی خاندان کے زندہ 12 بہن بھائیوں کی  مجموعی عمر 1,058 سال 249 دن ہے۔ یوں انہوں نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔ یوں یہ ایسا خاندان قرار پایا ہے جس کے لوگ بہت طویل العمر ہیں۔

ان کی مجموعی عمر گزشتہ ریکارڈ کی نسبت  16 سال زیادہ ہوچکی ہے۔

یہ خاندان  موڈیسٹو اور مارٹینا کی محبت بھرے تعلق کے ساتھ شروع ہوا، یہ جوڑا  اسپین کے جزیرے گران کینیریا میں رہتا ہے۔

یہ وہی شہر ہے جہاں اس جوڑے کے 12بچوں نے اب تک کی زندگی گزاری۔ وہ آج بھی اسی شہر میں رہتے ہیں۔

ریکارڈ توڑنے والا سلسلہ جوز ہرنینڈیز پیریز سے شروع ہوتا ہے۔

موڈیسٹو اور مارٹینا کا سب سے بڑا بیٹا اور بہن بھائیوں میں پہلی اولاد ، جوز 30 دسمبر 1924 کو پیدا ہوا۔
اس کی پیدائش کے 2سال بعد اس کا بھائی الیجینڈرو م 11 جنوری 1926 کو پیدا ہوا ۔
پھر دونوں بھائیوں نے اپنی پہلی بہن کا استقبال کیا اور پھر یہ خاندان بڑھتا رہا، اور اس کے لوگ زندہ رہے۔
کارمین موسم گرما میں 1928 میں پیدا ہوئی، جیسا کہ جوآن جو جون 1929 میں آیا تھا۔ اگلے سال، مارٹینا نے اپنی دوسری بیٹی روزاریو اوفیلیا کو جنم دیا۔ روزاریو 15 جون 1930 کو پیدا ہوئے۔

1932 اور 1946 کے درمیان ہر نینڈیز پیریز نے  اپنی صف میں مزید بچے شامل کیے:

امانڈا (پیدائش 10 ستمبر 1932)
موڈیسٹو (پیدائش 22 فروری 1934)
انجیلا (پیدائش 14 جولائی 1936)
فرانسسکو (پیدائش 21 اگست 1938)
گلوریا ہورٹینشیا (پیدائش 13 مئی 1941)
میگوئل (پیدائش 3 جون 1943)
اور پھر سب سے چھوٹا بھائی ’لوئس‘ 4 اپریل 1946 کو پیدا ہوا تھا۔ تادم تحریر اس کی عمر 76 سال ہے۔

ہرنینڈیز پیریز خاندان میں یہ 7 بھائی اور 5 بہنیں ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے 12 بہن بھائیوں کی مجموعی عمر کا ریکارڈ ڈی کروز فیملی کے پاس تھا، اس خاندان سے تعلق رکھنے والے 12 بہن بھائیوں کی مجموعی عمر 1,042 سال اور 315 دن  ہے۔ واضح رہے کہ ڈی کروز فیملی پاکستان میں رہتی تھی، بعدازاں لندن میں منتقل ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

سیاسی جماعتیں ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں، عوام کو آزادانہ حقِ رائے دہی کا موقع ملنا چاہیے، شیری رحمان

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری: عوام بھرپور انداز میں ووٹ ڈالیں، چیف الیکشن کمشنر

صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزرا کو ملے تحائف توشہ خانے میں جمع، تفصیلات جاری

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان