قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے موجودہ مالی سال کے بجٹ اور اخراجات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد 47 کروڑ 21 لاکھ روپے قومی خزانے میں واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایات اور وزیرِ اعظم پاکستان کی کفایت شعاری مہم کے تحت کیا گیا۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں کفایت شعاری مہم کے باوجود اعلیٰ عدلیہ کے لیے کروڑوں روپے کی گاڑیاں کیوں خریدی جا رہی ہیں؟
ارکانِ قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کی کٹوتی کرکے وزیرِ اعظم کے کفایت شعاری فنڈ 2026 میں جمع کروا دی گئی ہے۔ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت 2 ارب روپے تک بچت کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور آئندہ ہفتوں میں قومی خزانے میں مزید رقوم سرنڈر کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:کفایت شعاری اپنائیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، وزیراعظم کی قوم سے اپیل
اسپیکر کی ہدایت کے مطابق، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے فیول اور توانائی کی بچت کے لیے 75 فیصد سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کیا ہے، جبکہ بجلی کی ضروریات گرین پارلیمنٹ سولر سسٹم کے ذریعے پوری کی جا رہی ہیں۔ مزید برآں، قومی اسمبلی میں 200 ملازمین فزیکلی ڈیوٹی سرانجام دے کر اخراجات میں کمی میں تعاون کر رہے ہیں۔ اسپیکر نے غیر ضروری اخراجات میں کمی کے اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔














