پی ایس ایل 11، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دیدی

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ 11 کے 11ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20رنز سے شکست دے دی ہے۔

بارش سے متاثرہ میچ 13 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے، لاہور قلندرز نے 13 اوورز میں ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 186رنز کا ہدف دیا ، جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 13 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بناسکی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

اس سے قبل

لاہور قلندرز کی جانب سے محمد نعیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28 گیندوں پر 60 رنز اسکور کیے، جبکہ پرویز حسین ایمون نے 19 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ عبداللہ شفیق نے بھی 14 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے میں اہم اضافہ کیا۔ سکندر رضا 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے محمد اسماعیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پیٹر سڈل اور فیصل اکرم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کا آغاز اچھا نہ رہا۔ صاحبزادہ فرحان 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اسٹیون اسمتھ صرف 9 رنز بنا سکے۔ شان مسعود نے 18 گیندوں پر 44 رنز کی تیز اننگز کھیلی، تاہم ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے۔

کپتان ایشٹن ٹرنر نے 22 گیندوں پر ناقابل شکست 52 رنز بنائے اور آخری لمحات تک مزاحمت جاری رکھی، جبکہ عرفات منہاس نے 25 رنز اسکور کیے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے مستفیض الرحمان اور عبید شاہ نے اہم وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی