پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہوں: سابق ممبر صوبائی اسمبلی عائشہ اقبال

اتوار 4 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی عائشہ اقبال نے کہا ہے کہ ’ آج میں یہ بتانا چاہتی ہو کہ پی ٹی آئی اور سیاست سے کنارہ کشی کر رہی ہوں، ایسی سیاست پسند نہیں جس میں خون خرابا ہو۔

لاہور میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ 50 بچے جو مرے ہیں ان کی ماؤں سے پوچھیں وہ کس کرب کا شکار ہیں۔ میں پولیٹیکل ورکر نہیں مجھے پارٹی نے فلاحی کام کی وجہ سے ٹکٹ دیا تھا۔ مجھے 2 بار دوسری سیاسی جماعتوں سے آفر ہوئی لیکن میں لوٹا نہیں ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی عائشہ اقبال نے کہا ’ایسی سیاست کے خلاف ہوں جس میں عوام کو پاک فوج کے خلاف ورغلایا جائے۔ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

عائشہ اقبال نے کہا ’میں نے پی ٹی آئی چھوڑ نے کے لیے کسی سے مشاورت نہیں کی، خان صاحب کو تو میرا نام بھی نہیں پتا ہوگا، میں مکمل طور پر سیاست سے کنارہ کشی کر رہی ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل دنیا میں مسٹر بِیسٹ کا راج، 50 کروڑ سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور

اسرائیلی حملے کے باعث امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب اب کچھ گھنٹوں بعد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان میں پہلی بار چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کا تاریخی جشن

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں