اسلام آباد: پیٹرول مہنگا ہونے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے برقرار رکھنے کا فیصلہ

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کے کرائے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں اسلام آباد ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی اپنے تمام اراکین کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے شہر میں چلنے والی ہائی ایس وینز کے کرایوں میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا، جبکہ شیڈول سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والی گاڑی اور ڈرائیور کو متعلقہ تھانے منتقل کیا جائے گا۔

چئیرمین اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ کرایہ وصول کرنے والی ٹرانسپورٹ کی نشاندہی کریں۔

شہری اپنے شکایات کنٹرول روم نمبر 051-9108084 پر درج کروا سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے کہاکہ خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کا نمبر لازمی طور پر کنٹرول روم پر رپورٹ کیا جائے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے ایک ماہ کے لیے اسلام آباد میں چلنے والی سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ فری کردی ہے، جبکہ پنجاب میں 3 ماہ کے لیے اس سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp