پاکستانی ایتھلیٹ ثمر خان نے 300 کلومیٹر طویل برفانی ڈاگ سلیج مہم مکمل کرلی

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی مہم جو ایتھلیٹ اور اسنو بورڈر ثمر خان نے آرکٹک کے برف پوش علاقے میں منعقد ہونے والی 300 کلومیٹر طویل ڈاگ سلیج مہم کامیابی سے مکمل کرلی اور اختتامی مقام تک پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کےٹو پر مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما جاں بحق، غیر ملکی محفوظ رہے

ثمر خان نے سوشل میڈیا پر اپنی کامیابی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفر صرف جسمانی آزمائش نہیں بلکہ ذہنی طور پر بھی انتہائی مشکل مرحلہ تھا، جس نے انہیں تھکن، شکوک اور اپنی حدود سے آگے بڑھنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے بتایا کہ شدید سردی، ویران برفانی ماحول اور طویل سفر کے دوران خاموشی نے انہیں مشکلات کا سامنا کرنے اور خود پر یقین مضبوط کرنے کا موقع دیا۔ ان کے مطابق یہ تجربہ حوصلے، ہمت اور اعتماد کی حقیقی آزمائش ثابت ہوا۔

ثمر خان نے انکشاف کیا کہ سفر شروع ہونے سے پہلے بھی انہیں مشکلات کا سامنا رہا، خاص طور پر ویزا سے متعلق غیر یقینی صورتحال رہی اور روانگی سے صرف ایک دن قبل پاسپورٹ پر ویزا موصول ہوا۔

انہوں نے اپنی کامیابی کو ذاتی کارنامے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ پورے ملک کے نام ہے۔

ثمر خان نے اس مہم کے منتظمین اور پاکستان میں سویڈن کے حکام کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی معاونت سے ان کا سفر ممکن ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: 7708 میٹر کی بلند تریچ میر چوٹی کوہ پیماؤں کو کیوں پسند ہے؟

یہ برفانی مہم سخت موسمی حالات اور منفی درجہ حرارت میں کئی روز پر محیط سفر پر مشتمل ہوتی ہے، جس میں شرکا کو جسمانی طاقت کے ساتھ مضبوط ذہنی صلاحیت کا بھی مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔

اپنے پیغام کے اختتام پر ثمر خان نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو بتایا جائے کہ وہ اپنے خواب پورے نہیں کرسکتا تو اسے ہمت نہیں ہارنی چاہیے، کیونکہ حدود کو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم