7708 میٹر کی بلند تریچ میر چوٹی کوہ پیماؤں کو کیوں پسند ہے؟

پیر 15 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف کوہ پیما سرباز خان اور عابد بیگ نے بھی سلسلہ کوہ ہندو کش کی سب سے بلند چوٹی تریچ میر کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

تریچ میر سطحِ سمندر سے 7 ہزار 708 میٹر بلند ہے اور یہ کوہ ہندو کش کی بلند ترین چوٹی ہے۔ اسے سب سے پہلے ناروے کے کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم نے 1950 میں سر کیا تھا۔ اس لحاظ سے رواں برس اس کارنامے کی پلاٹینیم جوبلی منائی جارہی ہے۔

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی کی جانب سے اس موقع پر مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں مقامی کوہ پیماؤں کے ذریعے تریچ میر سر کرنے کی مہم بھی شامل تھی۔

اسی مقصد کے لیے 6 رکنی ٹیم سرباز خان کی قیادت میں تریچ میر پر روانہ ہوئی۔ گزشتہ روز مشکل ترین موسمی حالات اور تیز ہواؤں کے باوجود سرباز خان اور ان کے ساتھی عابد بیگ چوٹی کی بلندی تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

ٹیم کے دیگر چار کوہ پیما 7 ہزار 300 میٹر کی بلندی تک پہنچے اور مہم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔

مزید جانیے کریم اللہ کی اس ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں