پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو 7وکٹوں سے شکست دے دی

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

۔پی ایس ایل 11 کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو 7وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دی اور ہدف 34 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔

راولپنڈیز کی جانب سے کامران غلام 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ ڈیان فورسٹر نے آخر میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 44 رنز اسکور کیے۔ دیگر بیٹرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گلیسن، فہیم اشرف اور سلمان ارشاد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارحانہ آغاز کیا اور صرف 14.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

سمیر منہاس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 70 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ حیدر علی 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ مارک چیپمین نے صرف 7 گیندوں پر 24 رنز بنا کر فتح یقینی بنائی۔

راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر، جلات خان اور رشاد حسین ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی