پاک فوج کا انقلابی اقدام: بلتستان میں نوجوانوں کے لیے کمپیوٹر لیب اور فری لانسنگ ہب قائم

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج نے گلگت بلتستان کے دور افتادہ ضلع گانچھے میں جدید سہولیات سے آراستہ ایک کمپیوٹر لیب اور فری لانسنگ ہب قائم کر دیا ہے، جس کا مقصد علاقے کے نوجوانوں کو ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔

اس اقدام کے تحت نوجوانوں کو جدید کمپیوٹرز اور مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، تاکہ وہ نہ صرف اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو مؤثر بنا سکیں بلکہ آن لائن روزگار کے مواقع سے بھی بھرپور استفادہ کر سکیں۔

مقامی نوجوانوں نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے گاؤں میں ایسی جدید سہولیات کی فراہمی کسی بڑی نعمت سے کم نہیں۔

ان کے مطابق اس اقدام سے ان کی تعلیمی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا اور وہ فری لانسنگ کے ذریعے باوقار روزگار حاصل کرنے کے قابل بھی بن سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp