پاکستان میں شدید بارشوں کا سلسلہ، سیلاب کے خطرات برقرار

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پاکستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ وسطی اور شمالی علاقوں میں اولے اور برفباری کے ساتھ شدید سردی رہی، جبکہ بعض علاقوں میں جان و مال کے نقصان کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان

پاکستان کے شمالی اور وسطی علاقوں میں اسلام آباد میں بارش اور اولے پڑنے سے موسم شدید سرد ہو گیا۔ لاہور، راولپنڈی، مری، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

میانوالی میں کنڈل چھرا والا کے مقام پر دریائے کرم میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، جس کے نتیجے میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش ہوئی اور پارا چنار میں دریائے کرم کے کنارے واقع پل سے ملحقہ سڑک پانی میں بہہ گئی۔ مکان کی چھت اور آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

خیبر میں پاک افغان شاہراہ پر گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، جس کے نتیجے میں ۳ افراد ہلاک ہوئے۔ آزاد کشمیر میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں:مزید بارشیں اور برفباری، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری سے موسم مزید سرد ہو گیا اور مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔

کراچی میں ایک بار پھر بادلوں کے برسنے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق خیبرپختونخوا میں 6 سے 9 اپریل تک بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جس سے کئی علاقوں میں سیلابی خطرہ برقرار رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیا میں 15 ہاتھی پراسرار طور پر ہلاک، زہریلی کیڑے مار ادویات سے آلودہ ٹماٹر کھانے کا شبہ

امریکا کا ایرانی ڈرون نیٹ ورک سے متعلق معلومات پر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں، پولیس

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، 10 میں سے 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد

’پاکستانی ڈراموں کا کوئی مقابلہ نہیں‘، بھارتی اداکارہ شہناز گل بھی ہانیہ عامر، بلال عباس اور فہد مصطفیٰ کی دیوانی نکلیں

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘