مریم نواز کا ایسٹر پر مسیحی برادری کے لیے نیک خواہشات کا پیغام

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایسٹر کے موقع پر پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور ان کے لیے دعائیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور پنجاب میں اقلیتوں کے لیے سہ ماہی مالی معاونت اور ڈویلپمنٹ فنڈز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایسٹر کے موقع پر روس یوکرین میں جنگی کارروائیاں نہیں کرے گا، روسی صدر کا اعلان

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں وہ برابر کے شریک ہیں اور پاکستان میں بسنے والی یہ برادری امن پسند اور قابل احترام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے نہ صرف تحریک پاکستان میں حصہ لیا بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

 

مریم نواز نے مزید کہا کہ وطن عزیز کی ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات اور وطن سے ان کی محبت و وابستگی کسی شک و شبہ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے اقلیتوں کے لیے مساوات کے اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسٹر کے موقع پر محبت، بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام عام کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں اقلیتی برادریوں کے لیے گرانٹس میں اضافہ کیا گیا ہے اور ڈویلپمنٹ فنڈ بھی مختص کیے گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ پہلی بار مینارٹی کارڈ متعارف کرایا گیا ہے تاکہ ایک لاکھ سے زائد مستحق اقلیتی خاندانوں کو سہ ماہی مالی معاونت کے تحت 10,500 روپے فراہم کیے جا سکیں۔

مریم نواز نے اس موقع پر مسیحی برادری کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے حقوق اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور ایسٹر کے پیغام کو فروغ دینے میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی