ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں 50 فیصد تک اضافہ، احسن اقبال کا فوری ایکشن کا حکم

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی (این پی ایم سی) کے اجلاس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حالیہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اوسطاً 25 سے 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ بعض روٹس پر یہ اضافہ 50 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر نئے کرایہ نامے جاری کریں اور ان پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: پیٹرول مہنگا، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 60 فیصد اضافے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ حکومتی سبسڈی کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیے اور ٹرانسپورٹرز کی جانب سے من مانے اضافوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے صوبائی چیف سیکرٹریز کو ہدایت دی کہ ٹرانسپورٹ سیکرٹریز کو کرایہ کنٹرول کی واضح ذمہ داری دی جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اخراجات بڑھ گئے ہیں، جس کا اثر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔ وزیر نے خبردار کیا کہ اس صورتحال سے مہنگائی کا دوسرا مرحلہ شروع ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جیٹ فیول میں اضافے کیساتھ ہی پی آئی اے کے کرایوں میں اضافہ

احسن اقبال نے ہدایت دی کہ مارکیٹ کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور منافع کی شرح کی نگرانی کریں تاکہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری روکی جا سکے۔ انہوں نے سبزیوں، دالوں، چاول اور گندم سمیت بنیادی اشیاء کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں یوریا کھاد کی قیمتوں کے فرق پر بھی تشویش ظاہر کی گئی اور اسمگلنگ روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب