مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حکومت متحرک، ٹرانسپورٹ سیکٹر کو بھاری سبسڈی دینے کا فیصلہ

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیراعظم شہباز شریف نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو بڑے پیمانے پر سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح، کفایت شعاری سے بچائی گئی رقم عوام پر خرچ کی جائےگی، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے نفاذ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایندھن کے ذخائر، کھپت اور عوامی ریلیف اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ ملک میں ضروریات پوری کرنے کے لیے ایندھن کے مناسب ذخائر موجود ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران حکومت نے 129 ارب روپے کا بڑا ریلیف پیکج فراہم کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پیٹرول لیوی میں فوری طور پر 80 روپے فی لیٹر کمی کر کے عوام کو نمایاں ریلیف دیا گیا ہے، جبکہ مشکل وقت میں مزید سہولتیں دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے مال بردار ٹرکوں کو 70 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ مسافر بسوں کے لیے ایک لاکھ روپے، منی بس اور ویگنوں کیلئے 40 ہزار روپے، مال بردار گاڑیوں کیلئے 80 ہزار اور ڈیلیوری وینز کیلئے 35 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام سبسڈی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے تاکہ نظام میں کسی قسم کی بے ضابطگی نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:خطے کے کئی ممالک میں پیٹرول کی قلت، وزیراعظم نے عوام کو مشکلات سے بچانے کا عزم کر رکھا ہے، عطااللہ تارڑ

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے بھی 6 ارب روپے کی سبسڈی دے رہا ہے اور مسافر و مال گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹال ٹیکس میں سہ ماہی 25 فیصد اضافہ بھی واپس لے لیا گیا ہے تاکہ عوام پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے بلوچستان حکومت کی جانب سے قومی پیکج کے لیے طے شدہ رقم جمع کرانے کو سراہتے ہوئے دیگر صوبوں سے بھی جلد از جلد تعاون کی اپیل کی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت متعدد وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جہاں عوامی ریلیف اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر غور کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مہاجرین کی 12 نشستوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت آج اہم فیصلوں کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے گی

مردان قتل کیس: ملزمان مغوی بچوں کو چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار، تحقیقات جاری

امریکا میں مصنوعی ذہانت کی نگرانی، ٹرمپ کا نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری

میسی اور رونالڈو کے ممکنہ آخری عالمی امتحان سمیت ورلڈ کپ 2026 کا عظیم آغاز قریب

آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ: قشم جزیرے پر امریکی حملے، ایران کے کویت اور بحرین میں امریکی اہداف پر وار

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی