بلوچستان: سیکیورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی، افغان دہشتگرد گرفتار

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے سیکیورٹی اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے افغان دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو نے کہاکہ ایک اہم کارروائی کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور افغان طالبان دونوں کے لیے کام کر رہا تھا۔

یہ بات انہوں نے ہوم سیکریٹری حمزہ شفقات اور ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اعتزاز گورایہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی، جس میں پاکستان میں دہشتگردی کے افغان روابط کے شواہد پیش کیے گئے۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے علاقے کچلاک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران افغان شہری حبیب اللہ کو گرفتار کیا گیا، جس نے دورانِ تفتیش بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

ان کے مطابق گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کا کارندہ تھا اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں شریک رہا۔

حکام کے مطابق ان حملوں میں پاک فوج کے جوان شہید اور متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ مزید تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ گرفتار دہشتگرد کا بھائی شیر افغان بھی ٹی ٹی پی نیٹ ورک سے وابستہ ہے۔

پریس بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ حبیب اللہ کو اس سے قبل شبہ کی بنیاد پر ایک ماہ تک حراست میں رکھا گیا تھا تاہم اسے عام شہری سمجھتے ہوئے رہا کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں ٹھوس شواہد ملنے پر اسے دوبارہ کچلاک سے گرفتار کیا گیا، جہاں اس نے سرحد پار دہشتگردی کے روابط کو بے نقاب کیا۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے کہاکہ حکومتِ پاکستان اور سیکیورٹی ادارے متعدد بار اس بات کے شواہد فراہم کر چکے ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے، وزارت اطلاعات نے افغان ترجمان کا گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

انہوں نے کہاکہ پاکستان بارہا افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ داخلہ کی بریفنگ، دہشتگرد کا اعترافی بیان اور متعلقہ تفصیلات پر مبنی سلائیڈز بھی پیش کی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘