سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے، وزارت اطلاعات نے افغان ترجمان کا گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد افغان ترجمان کا جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب کردیا۔

وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ نام نہاد افغان ترجمان حمداللہ فطرت ایک بار پھر جھوٹ اور گمراہ کن بیان کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔ یہ بات ثابت شدہ ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں صرف فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے دہشتگرد انفراسٹرکچر کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: آپریشن غضب للحق جاری: 796 دہشتگرد ہلاک، 44 چوکیوں پر قبضہ کرلیا گیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ درست فضائی حملوں، چوکیوں کی تباہی اور قبضے، افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کے کارندوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں سے متعلق اعداد و شمار باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیے جاتے ہیں جبکہ حملوں کی ویڈیوز بھی جاری کی جاتی ہیں۔

وزارت اطلاعات نے کہاکہ اس کے برعکس پوری دنیا بھارتی سرپرستی میں قائم افغان طالبان رجیم اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگرد پراکسیز کی جانب سے کیے گئے حملوں کی گواہ ہے جیسا کہ حالیہ بزدلانہ حملہ ڈومیل، بنوں میں ہوا جہاں خواتین اور بچوں سمیت 10 شہری شہید ہوئے۔

بیان کے مطابق افغان شہریوں کو پاکستان میں دہشتگرد سرگرمیوں کے لیے مسلسل استعمال کیے جانے کے شواہد بھی منظر عام پر آ چکے ہیں اور عوامی سطح پر دستیاب ہیں جن میں آج 5 اپریل کو بلوچستان کے وزیر داخلہ کی کانفرنس میں پیش کی گئی معلومات بھی شامل ہیں۔

وزارت اطلاعات نے بتایا کہ ایک اور ٹھوس حقیقت یہ ہے کہ افغانستان کے اندر دہشتگرد قیادت کو پناہ اور تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، اور اقوام متحدہ اور دیگربین الاقوامی رپورٹس افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں درجنوں دہشتگرد پراکسیز کی موجودگی کی تصدیق کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان کی سرزمین پر ہزاروں دہشتگرد موجود، شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جانے لگا

بیان میں کہا گیا ہے کہ حمداللہ فطرت اور افغان طالبان رجیم کے دیگر ترجمان باقاعدگی سے جعلی، پرانی اور حتیٰ کہ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ پروپیگنڈا ویڈیوز اور دعوے پوسٹ کرتے رہتے ہیں جنہیں صرف ان کے بھارتی آقاؤں اور ان کے پروپیگنڈا نیٹ ورک کی سرپرستی حاصل ہوتی ہے، لیکن سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

آئندہ مالی سال کے لیے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں ہار تسلیم کرے، بلاول بھٹو کو اپنے بیانیے اور کام پر توجہ دینی چاہیے، مریم نواز

جاپان اور یونیسیف کا پاکستان میں بچوں کے تحفظ اور فلاح کے لیے طویل شراکت داری جاری رکھنے کا عزم

افغان طالبان کا نیا ہتھکنڈا: کم عمر بچوں کو عسکری مقاصد کے لیے بھرتی کرنے اور انتہا پسندانہ تربیت دینے کا انکشاف

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی