پی ایس ایل 11، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے شکست دے دی

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان سپر لیگ 11 کے 13ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ہے، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 169 رنز کا ہدف 17.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو 7وکٹوں سے شکست دے دی

قذافی اسٹیڈیم  لاہور میں کھیلے  گئے میچ میں  ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

کپتان سعود شکیل نے 41 گیندوں پر 56 رنز بنائے جبکہ بیوون جیکبز نے ناقابل شکست 49 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ احمد دانیال 22 رنز بنا کر زخمی ہو کر ریٹائر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دیدی

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد نواز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ارافات منہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کو جارحانہ آغاز صاحبزادہ فرحان نے فراہم کیا جنہوں نے 14 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔ اس کے بعد اسٹیون اسمتھ نے 35 گیندوں پر 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

کپتان شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر ناقابل شکست 46 رنز اسکور کیے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، جبکہ آیشٹن ٹرنر 4 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں تاہم دیگر بولرز ملتان کی بیٹنگ لائن کو روکنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ اس کامیابی کے ساتھ ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر اپنی مضبوط پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟