ایس ای سی پی کا نئی کمپنیوں کے آن لائن بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے عسکری بینک اور نیا پے کے ساتھ معاہدہ

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کے لیے بینک اکاؤنٹس کھولنے کے عمل کو مزید آسان اور تیز بنانے کے لیے عسکری بینک لمیٹڈ اور نیا پے پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اس نئے نظام کے تحت جیسے ہی کوئی کمپنی ایس ای سی پی میں رجسٹر ہوگی، اس کے ڈائریکٹرز کو آن لائن بینک اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فوری طور پر میسر آ جائے گی۔ کمپنیاں اپنی پسند کے بینک کا انتخاب کر کے گھر بیٹھے آن لائن اکاؤنٹ کھول سکیں گی، جس کے لیے نہ اضافی دستاویزات درکار ہوں گی اور نہ ہی بینک جانے کی ضرورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں غیرملکی کمپنیوں کا اعتماد برقرار، ملک چھوڑنے کے دعوے بے بنیاد، ایس ای سی پی

ایس ای سی پی کے ڈیجیٹل ڈیٹا کو متعلقہ بینکوں کے سسٹمز کے ساتھ محفوظ انداز میں منسلک کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے بینک براہ راست کمپنی کے کوائف کی فوری تصدیق کر کے اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔ اس سہولت کے تحت پہلے ہی موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ، ایزی پیسہ بینک لمیٹڈ، مشرق بینک اور رقمی اسلامی ڈیجیٹل بینک لمیٹڈ کے ذریعے بھی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب ایس ای سی پی کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی جس میں ایس ای سی پی کے کمشنر مظفر احمد مرزا، عسکری بینک کے گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ شیخ راشد رئوف اور نیا پے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دانش احمد لاکھانی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر چیئرپرسن ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو اور عسکری بینک کے صدر ضیاء اعجاز سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

چیئرپرسن ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ ملک میں بہتر کاروباری ماحول کے فروغ کے لیے ریگولیٹر اور مالیاتی اداروں کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی اپنے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے تاکہ کاروبار شروع کرنے میں آسانی ہو، شفافیت بڑھے اور مالی شمولیت کو فروغ ملے۔

یہ بھی پڑھیے: چیئرمین ایس ای سی پی کی نائب وزیراعظم سے ملاقات، مالیاتی منڈیوں کے فروغ پر تبادلۂ خیال

عسکری بینک اور نیا پے کے حکام نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف اکاؤنٹ کھولنے کا عمل آسان ہوگا بلکہ قرضوں کی فراہمی اور ڈیجیٹل مالیاتی خدمات میں بھی بہتری آئے گی۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام نئی کمپنیوں کو رجسٹریشن کے فوراً بعد کاروبار شروع کرنے میں مدد دے گا، بینکوں اور مالیاتی اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط کرے گا اور پاکستان میں شفاف اور مؤثر کاروباری ماحول کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم