اسلام آباد ہائیکورٹ: القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کل تک مؤخر

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کل تک منسوخ ہونے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے عدالت کے باہر دھرنا دے دیا، بعد ازاں کل تک کی تاریخ ملنے پر انہوں نے احتجاج ختم کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت منسوخ ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے عدالت کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔ علیمہ خان نے واضح کیا ہے کہ جب تک کیس کی نئی تاریخ نہیں دی جاتی، وہ احتجاج ختم نہیں کریں گی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی آج ہونے والی سماعت بنچ کی عدم دستیابی کے باعث منسوخ کر دی گئی، جس کے نتیجے میں عدالت کی آج کی کاز لسٹ بھی ختم کر دی گئی۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے اجلاس میں مصروف تھے، جس کے باعث وہ آج سنگل بنچ میں مقدمات کی سماعت نہیں کر سکے۔ ان کی عدم دستیابی کے باعث سنگل بنچ کی مکمل کاز لسٹ منسوخ کی گئی۔

تاہم عدالت کے ڈویژن بنچ میں کیسز کی سماعت جاری ہے، جہاں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

سماعت منسوخ ہونے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے عدالت کے باہر احتجاج شروع کر دیا، جو بعد ازاں دھرنے کی شکل اختیار کر گیا۔  مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ کیس کی فوری نئی تاریخ مقرر کی جائے تاکہ قانونی کارروائی آگے بڑھ سکے۔ بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل سماعت کے لیے مقرر کیا۔ اور مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 27-2026 کے لیے کرکٹرز کی فٹنس پالیسی کا اعلان

گرفتار شرپسند کا کالعدم کمیٹی کے مسلح گروپ سے تعلق اور رینجرز پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ن لیگ کا بلاول بھٹو کی تنقید پر جواب

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

آئندہ مالی سال کے لیے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی