وفاقی آئینی عدالت: انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی تشریح سے متعلق مقدمہ، ایف بی آر کی استدعا منظور

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7ای کی تشریح اور اس کی آئینی حیثیت سے متعلق اہم کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیکشن 7ای سے متعلق زیر التوا مقدمات طلب کر لیے اور آئندہ ہفتے سے کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سننے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایف بی آر کو مالی سال کے 9 ماہ میں 610 ارب روپے کا خسارہ، ہدف حاصل کرنا مشکل

ایف بی آر کی جانب سے وکیل حافظ احسان کھوکھر اور عصمہ حامد عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر حافظ احسان کھوکھر نے مؤقف اختیار کیا کہ اس معاملے سے متعلق اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا ہیں، لہٰذا انہیں وفاقی آئینی عدالت میں منتقل کیا جائے۔

عدالت نے ایف بی آر کی استدعا منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے زیر التوا مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

عدالت کے اس اقدام کو ماہرین کی جانب سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے سیکشن 7ای کی آئینی حیثیت سے متعلق معاملے پر جلد پیش رفت متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کیا پراسیکیوٹر جنرل ملک کے بادشاہ ہیں؟‘ سانحہ بلدیہ کیس میں التوا مانگنے پر سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس

سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جنوبی افریقہ کی ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف

پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارتی دارالحکومت دہلی قلعہ بن گیا، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، میٹرو اسٹیشنز اور شاہراہیں بند

ویڈیو

حیدرآباد: سڑکوں کی زبوں حالی اور بیڈ گورننس، اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں اور مقامی مسائل کون حل کرے گا؟

پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

لانگ مارچ کے دوران خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ: قیمتیں آسمان پر، حکومتی اقدامات پر سوالات

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی