اب تک ستارہ امتیاز نہ ملنے پر اداکار فیصل قریشی کا شکوہ

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے ستارہ امتیاز نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

 حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ انہیں ستارہ امتیاز کے لیے نامزدگی کے باوجود اب تک یہ اعزاز نہیں ملا۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں سوچ رہا ہوں احتجاجاً امتیاز اسٹور جاؤں اور اعلان کروں کہ میں یہاں کھڑا ہوں لیکن مجھے ستارہ ابھی تک نہیں ملا۔ امید ہے کہ اسٹور سے مل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی ٹوٹی سڑکیں دکھاکر امریکا بتا رہا ہے کہ ایران کو تباہ کردیا، فیصل قریشی کا طنز

فیصل قریشی نے مزید کہا کہ دو بار میرا نام واپس بھیجا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں کہ ستارہ امتیاز کس معیار پر دیا جاتا ہے اور انہوں نے خود بھی اس بارے میں کئی بار سوال کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ نہ تو کسی سیاسی وابستگی کے حامل ہیں اور نہ ہی ذاتی طور پر کسی پارٹی کے اثر و رسوخ میں ہیں۔

اداکار نے کہا کہ میں حب الوطنی کا جذبہ رکھتا ہوں اور اگر مجھے یہ اعزاز دیا گیا تو میں اسے قبول کروں گا کیونکہ میں اس کا مستحق ہوں۔ اور اگر مجھے ایوارڈ ملا تو یہ کام کی جیت ہے۔

واضح رہے کہ فیصل قریشی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے تجربہ کار اداکار ہیں جن کے یادگار کرداروں میں میری ذات ذرہ بے نشان، میں عبدالقادر ہوں، بشیر مومن، مقدر، خائی، حیوان، فرق، ہُک، بیہروپیا، بھیگی پلکیں، راجہ رانی اور فتور شامل ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ڈرامہ کیس نمبر 9 میں کامران کے کردار میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے بھی تعریف حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار