پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے کراچی کی خستہ حال سڑکوں پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا موازنہ کسی اور ملک کی تباہی سے کرنا مناسب نہیں۔
رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کے دوران فیصل قریشی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آج کل سوشل میڈیا پر عجیب دعوے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی دیکھیں کیا ہو رہا ہے، امریکا کراچی کی سڑکیں دکھا کر کہہ رہا ہے کہ ہم نے ایران کو تباہ کر دیا۔ یہ کریڈٹ آپ کیسے لے سکتے ہیں؟ یہ بالکل غلط ہے کراچی کی سڑکیں آپ نے تباہ نہیں کیں۔
امریکہ کراچی کی سڑکیں دکھا کر کہہ رہا ھے کہ ہم نے ایران تباہ کر دیا 😂 pic.twitter.com/ayVp1wzTJr
— Muzamil (@muzamil_45) March 10, 2026
ان کے اس جملے پر پروگرام میں موجود مہمان اداکارہ ثنا عسکری بھی مسکرا دیں اور ہنستے ہوئے کہا کہ بالکل وہ ہماری سڑکیں ہیں۔
فیصل قریشی کے اس طنزیہ تبصرے پر جہاں پروگرام میں موجود افراد خوب محظوظ ہوئے وہیں سوشل میڈیا صارفین بھی اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ پیپلز پارٹی والو آپ کا کریڈٹ امریکا چھیننے کی کوشش کر رہا ہے۔ محمد سلیم نامی صارف کہتے ہیں کہ جس کا کریڈٹ ہو اس کو ملنا چاہیے۔
Jis ka credit ha usy ko milna chaye , jo baat ha 👍👍!!!! https://t.co/fIvMkTuIDq
— Dr. Muhammad Saleem (@brainbites007) March 11, 2026














