فلسطینی مقدسات کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کا عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارتِ خارجہ نے نہایت سخت الفاظ میں مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی قابض افواج کی سرپرستی میں اسرائیلی وزیر کی جانب سے کیے گئے اشتعال انگیز اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور اسلامی مقدسات کی حرمت کو پامال کرنے کے مترادف ہیں، جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروح کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب ان مسلسل اسرائیلی خلاف ورزیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے فلسطینی عوام اور مقبوضہ فلسطین میں موجود مقدس وتاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔

سعودی عرب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مسجدِ اقصیٰ کی تاریخی و قانونی حیثیت کا احترام کیا جائے اور قابض قوت کو ان بار بار کی جانے والی سنگین خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی