بنگلہ دیشی وزیر خارجہ 3 روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان منگل کو 3 روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے، جہاں وہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیےمختلف سطح پر ملاقاتیں کریں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق، خلیل الرحمان نے 7 اپریل کو بھارتی دارالحکومت میں اتر کر اعلیٰ سطح کے اجلاسوں کا آغاز کیا۔ دورے کے دوران وہ بھارت کے اہم وزرا کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش بھارت سرحد پر ہلاکتوں کے خلاف ڈھاکا میں احتجاج کا اعلان

8 اپریل کو بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات کریں گے، جہاں علاقائی تعاون اور سفارتی تعلقات پر بات چیت متوقع ہے۔

اس کے علاوہ، وہ بھارتی وزیرِ تجارت و صنعت پیوش گوئل اور وزیر پیٹرولیم و قدرتی گیس ہردیپ سنگھ پوری سے علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں ڈھاکہ اور نئی دہلی کے درمیان تجارتی وسعت، توانائی کے شعبے میں تعاون، اور اقتصادی شراکت داری پر غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: انقلاب منچا قتل کیس، بنگلہ دیش نے ملزمان کی حوالگی کے لیے بھارت سے باضابطہ درخواست کردی

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی اس کوشش کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ بدلتے ہوئے علاقائی حالات میں اپنے اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کریں۔

بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ 9 اپریل کو موریشس روانہ ہوں گے، جس کے ساتھ ان کا بھارت کا سرکاری دورہ اختتام پذیر ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تربیلا ٹی 5 منصوبے کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، تعمیراتی کام غیر معینہ مدت کے لیے معطل

ٹائیٹینک کے ڈوبنے سے 19 روز پہلے کا انشورنس دستاویز نیلامی کے لیے پیش

موبائل فون سے سم کارڈ نہ نکالنا برطانوی فوجی کو مہنگا پڑگیا، نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میلنگ

پرانی یادیں تازہ: سونی نے سال 1979 کے مشہور واک مین ہیڈفونز نئے انداز میں متعارف کرادیے

جرمنی کو پہلی خاتون صدر ملنے کا امکان، چانسلر فریڈرک مرز اپنی امیدوار ایلسی آگنر کو سامنے لے آئے

ویڈیو

اقبال کے کلام اور فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

کالم / تجزیہ

اقبال اور سعودی عرب

ہارا ہوا ٹرمپ کیا کرے گا؟

انور مسعود کی دیوارِ گریہ